News of Dinga – ڈنگہ کی خبریں
بہاولپور سے تعلق رکھنے والے دو مزدور ، اٹھارہ سالہ ناصر اور پچیس سالہ خرم کام کاج کے بعد رات کو آرام کرنے کے لیے منگووال چوک کی ایک دکان میں سوئے تھے کہ صبح چار بجے کے قریب دونوں کوایک سانپ نے ڈس لیا- جس سے ایک مزدور ناصر موقع پر ہلاک ہو گیا جب کہ دوسرا مزدور خرم ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ یہ دونوں مزدور بہاولپور سے ڈنگہ کام کاج کی غرض سے آئے تھے اور یہاں آئس کریم بیچنے کا کام کرتے تھے۔



















