فوارہ چوک ایک رکشہ سٹینڈ اور کچرا گھر کے روپ میں
آج سے بہت سال پہلے فوارہ چوک کی بنیاد رکھی گئی ایک چھوٹی سے تکون نما چاردیواری بنا کر جگہ مختص کی گئی جس کے اندر ایک پانی کا فوارہ لگانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، چونکہ بذریعہ جی ٹی روڈ کھاریاں سے آتے ہوے یہی وہ جگہ ہے جہاں سے ایک سڑک ڈنگہ شہر کے اندر چلی جاتی ہے جبکہ دوسری شہر کی ایک طرف سے ہوتی ہوئی چلیانوالہ ، رسول اور منڈی بہاولدین کی طرف چلی جاتی ہے اس لیے فوارہ لگانے کا مقصد یہ تھا کہ شہر کے داخلی مقام کو خوبصورت بنایا جائے لیکن چار دیواری تو بن گئی مگر آج تک یہ جگہ ایک عدد فوارے کا انتظار کر رہی ہے۔ شہر کے منچلوں نے اسے کچرا ڈالنے، بینر اور اشتہار لگانے، موٹر سائیکل اور سائیکل پارک کرنے کے لیے استعمال کیا ہوا ہے اور جب سے چنگ چی موٹر سائیکل رکشہ آیا ہے یہ جگہ رکشہ سٹینڈ کے طور پر بھی استعمال ہو رہی ہے،
- فوارہ چوک رکشہ سٹینڈ کے روپ میں
- فوارہ چوک، کچرا گھر، بینر گھر اور موٹر سائیکل پارکنگ کے روپ میں
- فوارہ چوک کا موڑ اور ایک خوبصورت پلازہ


