Ye Mera Dinga Shehar or hamari be Hisi

یہ میرا ڈنگہ شہر اور ہماری بے حسی

ڈنگہ صوبہ پنجاب کا ایک غیر معروف اور ضلع گجرات کا ایک معروف مگر چھوٹا شہر ہے، لیکن اپنے محل وقوع کے حوالے سے بہت اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ ارد گرد ایک سو سے زیادہ دیہات کے لیے ڈنگہ ایک منڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اگر ہم ڈنگہ کا تفصیلا جائزہ لیں تو ایک بڑے شہر کی بیشتر سہولیات موجود ہیں جن میں گرلز اور بوائز ڈگری کالج، ٹیلی فون ایکسچینچ، تمام موبائل کمپنوں کے بوسٹرز ، بہت بڑی غلہ منڈی ، کپڑوں کی بہت بڑی مارکیٹ، اشیا خردونوش کی مارکیٹ اور ہسپتال وغیرہ شامل ہے۔

Continue reading

اپنا کھاریاں نامی ویب سائٹ سے ہوشیار رہیں

اپ ڈیٹ-مورخہ اٹھارہ جون دو ہزار بارہ : اپنا کھاریاں کے مالک عمران نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ وہ قادیانی مذہب کو نہیں مانتے، اگرچہ ان کے خاندان کے کچھ لوگ قادیانییت سے تعلق رکھتے ضرور ہیں۔ تاہم عمران قادیانیت پر لعنت بھیجتے ہیں اور مرزا غلام احمد قادیانی کو ایک جھوٹا انسان مانتے ہیں اور آنحضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو آخری نبی تسلیم کرتے ہیں۔ اس لیے ان کی درخواست پر یہ پوسٹ ختم کی جارہی ہے۔