Kabl-e-fakhar sapoot Haji Mohammad Yousuf

ڈنگہ کے قابل فخر سپوت حاجی محمد یوسف کی جرمنی میں صدارتی تمغہ سے عزت افزائی

ڈنگہ(شہباز حسین دان)محلہ رام باغ کے رہائشی تیس بر س سے جرمنی میں مقیم پاکستانی تاجر حاجی محمد یوسف کو سماجی خدمات پر ایک عظیم الشان تقریب میں جرمن صدر نے خصوصی ایوارڈ سے نوازا،یہ ایوارڈ جرمنی میں اب تک صرف22افراد کو دیا گیا ہے جن میں حاجی حمد یوسف واحد پاکستانی ہیں حاجی محمد یوسف جرمنی میں بے روزگار اور بے سہارا پاکستانیوں کی واحد امید ہے انہوں نے تیس برس سے اس خوف سے اپنا فون نمبر بھی تبدیل نہیں کیا کہ کہیں کوئی مدد کے لیے ان سے رابطہ کرے اور نمبر بند ہونے پر مایوس نہ ہو جائے،پاکستان سے اہم سیاسی قائدین دورہ جرمنی میں ان کی رہائش گاہ پر قیام کرتے ہیں 1984ء میں شہید بے نظیر بھٹو نے جرمنی میں ان کے ہاں قیام کیا جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کے گھر جا کر انہیں اس کامیابی پر مبارکباد دی اور انہیں پوری قوم کے لئے قابل فخر قرار دیا ہے،حاجی محمد یوسف محلہ رام باغ کے ٹھیکیدار محمد رفیع کے بھائی ہیں جو آبائی گاؤں گمٹی سے نقل مکانی کر کے محلہ رام باغ میں رہائش پذیر ہو گئے ہیں۔


ماخذ

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s