Urdu Blogz Aggregator

انٹر نیٹ پراردو بلاگنگ روز بروز مقبول ہو رہی ہے، خوبصورت اردو فونٹس کی انٹرنیٹ پر دستیابی کے بعدقارئین کا اردو ویب صفحات پڑھنے اوراردو لکھنے کا رحجان بڑھتا جا رہا ہے، دیگر کمیونٹی سائٹس جیسے فیس بک اور گوگل بز پربھی اکثر اوقات اردو میں تحاریر پڑھنے کو ملتی ہیں۔ شاید اس کی بنیادی وجہ یہی ہےکہ انسان اپنی اصل سے دور نہیں بھاگ سکتا، کمپیوٹر اور انٹرنیٹ استعمال کرنے والے بیشتر اردو قارئین ایسے ہیں جو انگریزی زبان کی کچھ نہ کچھ سوجھ بوجھ رکھتے ہیں پھر بھی انہیں اگر کسی ویب سائٹ پر اردو یا انگریزی میں معلومات حاصل کرنے کا اختیار ملے تو بلاشبہ وہ اردو ہی کو اختیار کریں گے۔

اردو پڑھنے والے افراد کے لیے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ انٹرنیٹ پر اردو بلاگرز کی تمام تحاریر اب ایک ہی صفحہ پر دستیاب ہو سکیں گی۔ ایسا اس نئے پراجیکٹ اردو بلاگز ایگریگیٹر کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔

اردو بلاگنگ ایگریگیٹر کا ربط یہ رہا۔ یہ ایگریگیٹر اردو بلاگنگ کمیونٹی کے سارے بلاگز کی تازہ ترین تحاریر بذریعہ آر ایس ایس ایک صفحہ پرمہیا کرے گے، ابھی میں اس پراجیکٹ پر کام کر رہا ہوں۔ اور کوشش ہے کہ اس پراجیکٹ کو پہلے سے موجود پراجیکٹس سے عمدہ اور نمایاں بنایا جائے۔ اپنی تجاویز یا رائے سے ضرور آگاہ کیجیے۔ بہت شکریہ۔