Dinga Railway platform in darkness

Dinga Railway Station

ڈنگہ ریلوے اسٹیشن کا پلیٹ فارم تاریکی کا شکار

ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سالانہ لاکھوں روپے کمانے وا لا ڈنگہ ریلوے اسٹیشن کا پلیٹ فارم شا م ہوتے ہی تاریکی میں ڈوب جاتا ہے،ڈنگہ سے ملکوال پسنجر دھماکہ روہی ایکسپریس اور ہزارہ کے مسافروں کی جان کو مکمل خطرہ ہے،ٹرین پر چڑھتے اور اترتے وقت حادثہ کا امکان بڑھ چکا ہے،مکمل تاریک پلیٹ فارم پر ٹرین سے گر کر ایک بزرگ مسافر پہلے ہی جان سے ہاتھ دھو چکا ہے،دیہات کے سوال پر انسپکٹرورکز لالہ موسیٰ نے کہا کہ ہمارے پاس تاریں ہی موجود نہیں ہیں جو ڈال کر لائٹیں جلائیں،مسافروں نے ڈی ایس آر رالپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈنگہ پلیٹفارم کو روشن کرنے کے لائٹیں جلوانے کا بندوبست کریں۔

Keryana and Sweets Association Business in Dinga

کریانہ اینڈ سویٹس ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداران

کریانہ اینڈ سویٹس ایسوسی ایشن کے انتخابی اجلاس میں اتفاق رائے سے سابق صدر حاجی محمد نواز کو اگلے تین برس کے لیے بلا مقابلہ صدر کریانہ اینڈ سویٹس ایسوسی ایشن ڈنگہ سابق سیکرٹری سہیل اشرف کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا ہے،انتخابی اجلاس الحسنین میرج ہال ڈنگہ میں منعقد ہوا جس میں کریانہ اور سویٹس ایسوسی ایشن کے ارکان نے بھر پور شرکت کی اجلاس کے آغاز میں حاجی محمد نواز نے کہا کہ ہم نے تین سال تک ایسوسی ایشن کی بھر پور خدمت کی اور ارکان کے تحفظ کے لیے جو بن پڑا وہ کیا آج تنظیم کا ایک مضبوط وجود ہے ہم عہدہ کی مدت ختم ہونے پر ذمہ داریوں سے الگ ہونے کا اعلان کرتے ہیں، تمام ارکان الیکشن کے بجائے اتفاق رائے سے نئے عہدیدار چن لیں جس پر ہاؤس نے اتفاق رائے سے اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر سابق تنظیم کو بحال رکھنے پر اصرار کیا جس پر حاجی محمد نواز نے کہا کہ ان کے خیال میں گذشتہ الیکشن میں ان کے مقابل آنے والے ساتھیوں کوموقع دیا جائے تاہم ارکان نے ان کو ذمہ داری سنبھالنے پر زور دیا، سینئر ارکان لالہ مشتاق احمد بٹ،سعید احمد جوڑا،پیر ارشد نے کہا کہ حاجی محمد نواز اور ان کی ٹیم کا ورک ناقابل ستائش ہے وہی یہ ذمہ داری نبھائیں،مجبور ہو کر حاجی محمد نواز نے کہا کہ اگر کارکنوں کا یہی زور ہے تو پھر ان کی تجویز ہے کہ سابق امیدوار غلام مصطفی بھٹی کو تنظیم میں نائب صدر اول کی ذمہ داری سونپی جائے کارکنوں نے ہاتھ کھڑے کر کے اس تجویز کی حمایت کی جس پر غلام مصطفی بھٹی کو نائب صدر اول چن لیا گیا،اس موقع پر تنظیم میں شامل ہونے والی سویٹس ایسوسی ایشن کے صدر مبین خاور بسوی نے اپنی تنظیم سے مشورہ کے بعد مہر مختار الحق کا نام نائب صدر اور ملک ذوالفقار احمد کا نام جوائنٹ سیکرٹری کے لیے تجویز کیا ہے جسے منظور کر لیا گیا ندیم اشرف کھوکھر بدستور سرپرست اعلیٰ رہیں گے دیگر عہدیداران کا انتخاب منتخب عہدیداران جلد کر دیں گے،اس موقع پر ارکان نے ایسوسی ایشن کو موثر بنانے کے لیے متعدد نئی تجاویز پیش کیں نومنتخب عہدیداران حاجی محمد نواز،سہیل اشرف اور غلام مصطفی بھٹی نے اعتماد کرنے پر ارکان کا شکریہ ادا کیا جس کے بعد شرکاء کو پرتکلف عشائیہ دیا گیا اجلا س میں حاجی محمد نواز،ندیم اشرف،سہیل اشرف،لالہ مشتاق احمد بٹ،سعید احمد جوڑا،وسیم جوڑا ،سائیں خالد کھوکھر، ندیم عارف،محمد فاروق بھٹی،طارق محمود،نوید اختر،غفار احمد،ماجداقبال،غلام قادر،افضل بٹ،نصیر احمد،محمد یوسف،محمد شریف،پیر آفتاب شاہ ،محمد شریف،اسد محمود،محمد سلیم،شبیر پہلوان،رشید احمد،عدنان رضا،سمیع اللہ،ثناء اللہ،دلاور حسین،اظہر حسین،لیاقت بھٹی،تنویر احمد،امجد جاوید،حجاج بن ظفر،عبدالغنی مٹھو،میاں رفیق،افضل غلام رسول،صوفی محمداعظم،جاوید اقبال،امجد بھٹہ نے شرکت کی۔


ماخذ