عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دیں

میں عمران خان کا ووٹر ہوں

موجودہ سیاستدانوں اور حکومت نے  پچھلے چار سالوں میں  عوام  کو غربت،  مہنگائی، کرپشن، ڈرون حملوں،خود کش دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ اور امریکی غلامی کے سوا کیا دیا ہے ؟ ملک میں امن و امان کی صورت حال دگرگوں ہے۔ معیشت تباہی کے دھانے پر پہنچی ہوئی ہے۔ بیرونی قرضوں کا بوجھ پاکستان میں پیدا ہونے والے ہر ایک بچے کے سر پر ہے۔ اس کے باوجود سیاستدانوں اور حکومت کے افسران کی عیاشیاں ختم ہونے میں نہیں آ رہیں۔ پاکستان جو کہ قدرتی وسائل سے مالا مال ایک امیر ملک ہے۔ جس کے کوئلے کے ذخائر سعودی عرب کے تیل کے ذخائر سے بھی زیادہ ہیں۔ یہ ذخائر آئندہ  پانچ سو سال کے لیے دو پاکستانوں کے برابر بجلی پیدا کر سکتے ہیں۔پاکستان میں کئی کھرب ڈالر کا تانبا اور سونا موجود ہے جسے بیچ کر ہم نہ صرف اپنے قرضے چکا سکتے ہیں دیگر غریب ممالک کی مدد کر سکتے ہیں۔ ہم صرف اپنی گوادر کی بندر گاہ کو کیش کر کے اپنے آپ کو ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں۔ گوادر کی بندر گاہ ایسی بندر گاہ ہے جس میں نہ صرف افغانستان،وسطی ایشائی ممالک اور چین بھی دلچسپی رکھ سکتا ہے بلکہ  مشرق وسطی کے ممالک بھی اس بندر گاہ سے اپنا تیل چین تک پہنچا سکتےہیں۔

تو پھر کیا وجہ ہے کہ ان تمام قدرتی وسائل کو استعمال نہیں کیا جا رہا بلکہ عوام کو بجلی کی کمی پیدا کر کے اندھیروں میں دھکیلا جا رہا ہے تا کہ وہ حکومتی کرپشن پر انگلی نہ اٹھا سکیں بلکہ آٹا، بجلی ، دال اور پانی کے چکر سے ہی نہ نکلیں۔ یہی حکمران کشمیر میں  بھارت کی طرف سے پے درپے ڈیموں کی تعمیر پر بھی خاموش ہیں۔ ان کی یہ خاموشی مستقبل کے سالوں میں صوبہ پنجاب کو بنجر بنا سکتی ہے۔ کیا آپ سمجھتے ہیں یہی قیادت اگلے پانچ سال کے لیے پاکستان کے حق میں بہتر ہو سکتی ہے ؟

جو فقط اپنی عیاشی سے فرصت نہیں پا رہے۔ کیا ان کو پاکستان کی ذرا سے بھی فکر ہے ؟

فقط عمران خان ایک ایسا انسان ہے جو ان مسائل پر بات کرتا ہے، جو پاکستان کو بہتر بنانے، پاکستان کے قدرتی وسائل کو استعمال کرنے کی بات کرتا ہے، جو امریکہ کی غلامی سے نجات اور ڈرون حملوں کی خلاصی کی بات کرتا ہے۔ تو پھر کیوں نہ ہم ایسے مخلص انسان کو سپورٹ کریں اور اگلے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو ہی ووٹ دیں۔ اس یقین کے ساتھ کہ اللہ تعالی عمران خان کو پاکستان کے مسائل ختم کر کے اسے ایک خوشحال ملک بنانے کی توفیق دے، آمین

عید الفطر مبارک

تمام مسلمانوں کو عید کا خوبصورت دن مبارک۔ عید کے اس دن پر اپنے ان پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو مت بھولیں جو سیلاب کی آفتوں سے اپنا گھر بار اور اپنے پیارے کھو چکے ہیں۔ اللہ آپ سب کو عید کی خوشیاں نصیب فرمائے اور اپنی رحمتوں کا سایہ تمام مسلمانوں کو عطا کرے ۔ آمین

Eid Mubarak

Eid-Mubarak-Pakistan

Eid-Mubarak-Pakistan